Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وسیم اکرم اور بابر اعظم کیساتھ آن لائن سیشنز انتہائی مفید قرار

شائع 06 مئ 2020 12:54pm

لاہور: قومی خواتین کرکٹرز نے سابق کپتان وسیم اکرم اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کے ساتھ آن لائن سیشنز کو انتہائی مفید قرار دے دیا، کھلاڑیوں نے لیکچرز سے حاصل ہونے والے تجربے کو فیلڈ میں کامیابی میں بدلنے کا عزم ظاہر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور ایمرجنگ پلیئرز کیلئے آن لائن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مجموعی طور پر 35 کرکٹرز کو لیکچرز دئیے۔

خواتین کرکٹرز نے دونوں کرکٹرز کے مشوروں کومستقبل کیلئے اہم قرار دیا، ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور فاسٹ بولر ایمن انور کہتی ہیں کہ ان سیشنز سے خواتین کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

ویمن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ سیشنز سے جوکچھ سیکھا، حالات معمول پر آتے ہی اس پرعمل کرنے کی کوشش کریں گی۔